the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ورنگل 24؍فروری (اعتماد نیوز)ورنگل میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لئے نامزدگی کا آ ج آخری دن رہنے کے سبب مختلف پارٹیوں کے قائدین اور آزادامیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے ۔عظیم تر بلدیہ دفتر پر اے سی پی سریندر ناتھ سی آئی مٹھواڑہ کی نگرانی میں پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ۔بلدیہ کے دفتر میں نامزدگی کے وقت صرف دو آدمی ساتھ رہنے کا موقع فراہم کیا گیا ۔ ۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو بلدیہ دفتر کے باہر میڈیا پائنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ایم جی ایم سے جمنی ٹاکیز کو جانے والے راستے کا رخ ددسری طرف موڑ دیا گیا ۔ ٹی آر ایس ،کانگریس ،تلگودیشم ،بی جے پی ،سی پی آئی ،وائی ایس آر سی پی ،اور کثیر تعداد میں آزاد امیدواروں نے اپنا پرچہ نامز گی داخل کی ۔جناب محمد محمود سابق فلور لیڈر نے ٹی آر ایس سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ محمدحسین پاشاہ ،محمد اسلم ،صدیق بابا ،محمد احمد اور دیگر موجود تھے ۔سید مسعود ٹی آر ایس قائد کی اہلیہ رضوان سلطان نے بھی اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی،ان کے ہمراہ محمد اشفاق ،سید فاروق ،اور دیگر ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔سید صادق ٹی آر ایس قائد کی اہلیہ منورانساء صادق نے بھی اپنا پر چہ نامزدگی داخل کی ۔اسی طرح محمد عبدالنعیم صدر ضلع ٹی آر ایس ،ڈاکٹرمحمدفیروز جے اے سی ، محمد عزیز ہنمکنڈہ نے اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی ۔محمد ایوب کانگریس قائد مرزا شاہنواز بیگ قاضی پیٹ کانگریس نے بھی اپناپرچہ نامزدگی داخل کی۔تمام پارٹیوں کے قائدین و کارکنوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی ۔اس کے علاوہ کئی کاکتیہ یونیورسٹی جے اے سی کے نمائندوں نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔واضح رہے کہ عام انتخابات کے وقت کونڈا



مرلی اوردیگر ٹی آر ایس قائدین نے بلدی انتخابات کے وقت مسلمانوں کو جملہ 58ڈویژنس سے 15ڈویژنس ٹکٹ فراہم کرنے کا تیقن دیاتھا ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ایسالگ رہا ہے کہ اقلیتوں سے پھر ایک بار ناانصافی ہوئی ہے ۔ٹی آر ایس کے ٹکٹوں کے لئے ایک اسکریننگ کمیٹی ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کی قیادت میں تشکیل دی گئی تھی ۔اس کمیٹی کل رات تک صرف 28ڈویژنس کے امیدواروں کا اعلان کیا گیا تھا ۔ٹی آر ایس کے کئی قائدین میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے جو پارٹی میں ابتداء سے کام کررہے تھے ۔ڈویژن 14سے نلگنڈہ رمیش کو ٹکٹ فراہم کیا گیا جبکہ محمدیعقوب پاشاہ سابق کارپوریٹر کئی سالوں سے ٹی آر ایس میں خدمات انجا م دے رہے ہیں اور ٹی آر ایس کامیابی کے لئے سخت محنت کی تھی ۔ریاستی وزیر ہریش راؤ ورنگل میں ہی قیام کئے ہوئے ہیں ۔اور کہاجارہا ہے کہ وہ انتخابات کے اختتام تک یہیں پررہیں گے ۔ہریش راؤ نے تمام ناراض قائدین کوسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں ۔اور انہیں دوسراموقع فراہم کرنے کاتیقن دیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں ڈاکٹر انیس صدیق صدر شانتی سنگم ،سید دستگیر نے ٹی آر ایس کی جانب سے اقلیتوں کوٹکٹ کی فراہمی سے متعلق بات چیت کرنے جانے پر ان کو ملنے کا موقع فراہم نہیں کیا گیا ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورنگل میں 15سے زائد ایسے علاقے ہیں جہاں مسلمانوں کی70فیصد آبادی رہتی و بستی ہے ۔ان علاقوں میں مسلمانوں کو12فیصدتحفظات کے مطابق ٹکٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔بلدی دفتر کے پاس کئی ٹی آر ایس قائدین نے اس بات کی شکایت کی کہ ٹی آ ر ایس پارٹی کئی ایسے لوگوں کو ٹکٹ فراہم کی ہے جو حال ہی میں شمولیت اختیار کئے ہیں ۔اور پرانے قائدین و کارکنوں کو جو ابتداء سے محنت کی انہیں نظر انداز کیا گیا ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.